• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہربنس پورہ میں نئے گیس کنکشنوں کاکوٹہ ساڑھے 7ہزارکم

لاہور(سپیشل رپورٹر) سوئی ناردرن نے ہربنس پورہ میں نئے گیس کنکشنوںکا کوٹہ ساڑھے 7 ہزار کم کر دیا، گیس کنکشنوںمیںکمی کے بعدارجنٹ فیس ادا کرنے والوں کو کنکشن جاری ، میرٹ لسٹ والے صارفین کنکشنوںسے محروم ہو گئے ۔ محکمہ کی جانب سے ہربنس ایریا آفس کو گزشتہ سال 18500کنکشنوںکا کوٹہ ملا جبکہ رواں مالی سال کے دوران 11ہزار کنکشنوںکا کوٹہ دیا گیا، کوٹہ کم ہونے کے بعد 25ہزار روپے ارجنٹ فیس ادا کرنے والوں کو چھ ماہ میں کنکشن جاری جبکہ میرٹ لسٹ میں شامل صارفین کئی برسوں سے کنکشنوںسے محروم ہیں۔ سوئی ناردرن کے شعبہ سیلز کے سنیئر افسر نے بتایا کہ میرٹ لسٹ میں شامل50فیصد صارفین کے کنکشن باقی ہیں، کنکشنوںکی اجازت ہیڈ آفس دیتا ہے تاہم جن صارفین نے 30جون 2016سے قبل درخواستیں دیںانھیں ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین