• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری محکمے لیسکوکے 25لاکھ کے نادہندہ ، کنکشن بھی منقطع نہیں ہوئے

لاہور(سپیشل رپورٹر) گلبرگ میں سرکاری محکمے لیسکو کے 25لاکھ روپے سے زائدکے نادہند ہ نکلے، یو سی ایچ ہسپتال کی بجلی منقطع جبکہ سرکاری محکموں کو کھلی چھٹی مل گئی ۔ لیسکو لبرٹی سب ڈویژن کے مطابق گلبرگ میں واقع سرکاری محکموںنے 25لاکھ روپے ادا کرنے ہیں جن میںگلبرگ پولیس سٹیشن 10لاکھ روپے، واسا 6لاکھ روپے جبکہ ٹی ایم او گلبرگ سمیت دیگر محکمے بھی لیسکو کے نادہندہ ہیں، نادہندگان کو کنکشن کاٹنے کے نوٹس بھیج دئیے گئے، دلچسپ امر ہے کہ محکمہ نے یو سی ایچ ہسپتال کی بجلی منقطع کر دی ہے جبکہ کمرشل اور گھریلو صارفین کی دو مہینے بعدبجلی کاٹ دی جاتی ہے لیکن سرکاری محکموں کو کھلی چھٹی ہے ۔ ایس ڈی او سہیل افتخار نے بتایا کہ نادہندہ محکے اقساط میں بلوںکی ادائیگی کر رہے ہیں، بل ادا نہ کرنے والوں کو کنکشن منقطع کرنے کے نوٹس بھیج دئیے ہیں۔
تازہ ترین