• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک کی کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی

لاہور(نمائندہ جنگ) سنی تحریک کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پریس کلب سے پنجاب اسمبلی چوک تک ریلی نکا لی گئی۔ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے ضلعی صدر شریف الدین قذافی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کے خلاف خاموشی رکھنے والے تعصب پسند اور انسانیت کے دشمن ہیںبھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے حکومت کو ایک قدم آگے رکھنا ہوگا،کشمیرکے عوا م 45روز سے کرفیو اور بھارتی مظالم کا شکار ہیںبھوک افلاس کرفیو کے لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کو کمزور اور نظریہ بدلنے کی پالیسی پر بھارت کام کررہا ہے،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اور نعرہ لگا رہا ہے پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کی شہ رگ پر ہاتھ رکھنے والے بھارت کے خلاف اب تلوار اٹھانا لازم ہوچکی ہے،اقوام متحدہ،عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم خاموشی سے اس لئے دیکھ رہے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں، اس مو قع پر اراکین رابطہ کمیٹی عمر قریشی، محمد افتخار خان،قاری سیف اللہ نقشبندی، ٹا ؤن صدور محمد نسیم قا دری، صاحبزادہ نعمان شاکر، محمد سعید قادری،محمد اکمل قادری،سید صدام بخاری ودیگر کارکنان نے بھر پور شرکت کی ۔
تازہ ترین