• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیرکیلئے ہم سب ایک،ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے،ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن پاکستان کا اجلاس سینئر نائب صدر ایئر مارشل(ر) انور محمود خان منعقد ہوا جس میں رئیر ایڈ مرل(ر) اظہر حیات، جنرل سیکرٹری برگیڈیر(ر) صفدر حسین اعوان، سیکرٹری فنانس کرنل (ر)طاہر حسین کاردار، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر)چوہدری محمد اسلم ،سیکرٹری انفارمیشن مبارک احمد اعوان، لیفٹیننٹ کرنل (ر)ڈاکٹر چوہدری منصور حسین، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی وآرمی نیوی ائیرفورس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں وائس ائرمارشل(ر) انور محمود خان اور برگیڈئیر صفدر حسین اعوان نے کہا ہے کہ آج شہادتوں کی وجہ سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج ، حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں ۔
تازہ ترین