• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہِ قراقرم پر دو موٹر سائیکل ٹکرانے سے 2افراد جاں بحق

مانسہرہ (نمائندہ جنگ) مانسہرہ یونیورسٹی کے قریب شاہراہِ قراقرم پر دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو سوار عمر زیب ولد اورنگزیب اور احسن اقبال ولد فیاض جاں بحق ہوگئے جبکہ ساتھی سوار اویس اور اطہر زخمی ہوگئے۔ متوفی سوار کا تعلق ڈھ خیال سے تھا جن کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین