• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ اشتیاق ارمڑ

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات‘ جنگلی حیات اور ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ بہتر طرز حکمرانی اور مثبت تبدیلی لانے کے لئے پی ٹی آئی حکومت نے ترجیحی اقدامات کئے ہیں۔ وہ پشاور میں ارمڑ‘ چمکنی‘ میاں گوجر اور ترناب کے زعماء کے مختلف وفود سے باتیں کررہے تھے۔ جنہوں نے اپنے بعض انفرادی و اجتماعی مسائل و مشکلات سے اشتیاق ارمڑ کو آگاہ کیا اور موجودہ پی ٹی آئی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ حکومت کو عوام کے مسائل کا بھرپور ادراک ہے صوبائی وزیر نے علاقے کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صحت و تعلیم‘ آبنوشی و نکاس آب‘ مواصلات اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی سکیمیں شروع کی جارہی ہیں جس سے نہ صرف علاقے کے عوام کی محرمیوں کا بہتر انداز میں ازالہ ہوسکے گا بلکہ عوام کے معیار زندگی میں نمایاں تبدیلی محسوس کی جائے گی۔
تازہ ترین