• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف سےکوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف کی خصوصی ملاقات

 لاہور(نمائندہ جنگ/صباح نیوز) مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں خصوصی ملاقات کی ، بعد ازاں خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی ملاقات میں شامل ہوگئے۔اپوزیشن لیڈر نے سیاسی امور پر ہدایات لیں ،سابق وزیر اعظم نے ڈیل کی افواہوں کی تردید کردی، اس موقع پرشہباز شریف نے انہیں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات اور دیگر اہم امور سے متعلق صورت حال سے آگاہ کیا اورسیاسی امور پر ہدایات لیں۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے دھرنے کے معاملے پر جلد بازی میں فیصلہ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم موڑ پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے۔
تازہ ترین