• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا میابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ۔ اس سلسلے کی آخری پرواز 15ستمبر کو لاہور پہنچی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سال مجموعی طور پر 82,000 سے زائد حجاج کو حرمین شریفین کی زیارت کی سعادت نصیب ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد زائد رہی۔ پی آئی اے نے آٹھ شہروں سے حج آپریشن شروع کیا جن میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ شامل تھے جہاں سے پہلی مرتبہ حج آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ سکھر اور رحیم یار خان سے بھی حجاج کو براستہ کراچی اور لاہور پروازوں کی سہولت دی گئی۔ حج آپریشن مکمل طور پر پی آئی اے کے اپنے بوئنگ 777 اور A320 طیاروں سے 290 پروازوں کے زریعے کیا گیا جن کی بروقت روانگی کا تناسب تقریباـ" 90 فیصد رھا۔
تازہ ترین