• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ماسٹر پلان سے تصدیق کے بغیر ہی ایس بی سی اے کی جانب سے نقشے منظور کئے جانے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ماسٹر پلان سے تصدیق کے بغیر ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے نقشے منظور کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے محکمہ بلدیات حکومت سندھ نے 12 جولائی 2017کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے شہر میں موجود تمام اتھارٹیز اور اداروں کو پابند کیا تھا کہ کسی بھی بلڈنگ پلان، سب ڈویژن، لے آؤٹ پلان، چینج آف لینڈیوز وغیرہ کی منظوری ماسٹر پلان کے بغیر منظوری نہیں دی جائے گی تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایس بی سی اے کے بعض ڈائریکٹرز محکمہ ماسٹر کی تصدیق کے بغیر ہی نقشے منظوررکرہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ تین ڈائریکٹر جنرل نے بھی اس جانب توجہ نہیں دی اور بڑے پیمانے پر حکومتی نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کی جاری ہے 2017 سے اب تک ہزاروں نقشے منظور ہو چکے ہیں جو آئندہ آگے چل کر ایس بی سی افسران کیلئے کسی بڑی پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔
تازہ ترین