• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جیو کی میگا سیریل ”بھروسہ پیار تیرا“ اختتامی ،مراحل میں داخل، سنسنی خیز قسط آج دیکھیں


کراچی (محمد ناصر ) پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ کی سب سے مقبول ڈرامہ سیریل ”بھروسہ پیار تیرا“ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

ابتداءہی سے ریٹنگ چارٹ پر ناظرین کے بھروسے کو جیتنے والی سیریل کی سیکنڈ لاسٹ قسط جمعرات کی شب9 بجے نشر کی جائے گی۔

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں شب 9 بجے کے ٹائم سلاٹ میں اپنے مد مقابل تمام پروگراموں پر سبقت اور برتری کے نئے ریکارڈ بنانے والا ڈرامہ سیریل ”بھروسہ پیار تیرا“ اب اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے تاہم یہ ناظرین کا ہی بھروسہ تھا جس نے ڈرامے کی اہم کردار مریم کو ہر آزمائش پر صبر کا دامن چھوڑنے نہ دیا لیکن جب نزہت سمن کے قلم نے پہلی بار ندا اور لائبہ کی سازشوں سے پردہ اُٹھایا تو ریٹنگ چارٹ پر 13.27 کی ریٹنگ کا بھروسہ پایا۔

علی اکبر کی ہدایات میں مریم کے اسی جذبے نے اُسے اپنوں سے ملایا تو ملن کی یہ گھڑی ریٹنگ چارٹ پر 14.14 کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔

10 جون سے نشر ہونے والی اس سیریل میں دکھائی گئی کشمکش میں مزید کیا کچھ ہوگا اور کیا ریٹنگ چارٹ پر بھی مزید نئے ریکارڈ بنیں گے یہ سب جاننے کیلئے ناظرین جمعرات کو ڈرامے کی اہم اور دلچسپ قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

تازہ ترین