• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

میئر کراچی ہر وقت اختیارات کا رونا روتے رہتے ہیں کیا پنجاب میں بہتر بندہ نہیں ،شاہد آفریدی، عمران سے سوال

کراچی(اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان سے زیادتی کے ملزمان کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ʼاب عمران خان مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے، جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ʼمدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔

شاہد آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ کیا پنجاب میں آپکی ٹیم میں بہتر تجربہ کار بندہ نہیں ہے؟

کراچی میں شاہد آفریدی فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میئر کراچی ہر وقت اختیارات کا رونا روتے رہتے ہیں۔

میئر کراچی ہر وقت اختیارات کا رونا روتے رہتے ہیں،شاہد آفریدی


انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور یہ ہماری پہچان ہےاس ملک کو ہم نے ساتھ لے کر چلنا ہے۔اس وقت ملک مشکل میں ہے لیکن ہم سب کو مشکل وقت میں ذمےداری کا مظاہرہ کرنا ہے۔

تازہ ترین