• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں دو سو نئی بسوں کو چلانے کی اجازت دےدی گئی تاہم یہ بسیں کس تاریخ سے چلائی جائیں گی اس کا فیصلہ حکومت سندھ کرے گی کمشنر کراچی افتخارشالوانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں بدھ کو ہونے والے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں کراچی میں دو سو نئی ڈائیو بسوں کو چلانے کی اجازت دی گئی اور ان کے روٹس کی منظورکئے گئے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر سیکریٹریا آر ٹی اے نذر شاہانی ڈائریکٹر ٹریفک انجنئرنگ بورڈ اقبال صدیقی اور تمام ایس ایس پیز ٹریفک بھی موجو د تھے۔ بورڈ کے اجلا س میں ڈائیو کی دو سو نئی بسوں کے لئے چودہ روٹس کی تجویز دی گئی جو اجلاس نے تفصیلی غور و خوض کے بعد منظور کرلی ۔
تازہ ترین