• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوادچوہدری جیسے لوٹے کا وزیرہونابدقسمتی ہے ‘مرتضیٰ وہاب

کراچی (این این آئی)ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری جیسے لوٹے کا وفاقی وزیر ہونا اس ملک کی بدقسمتی ہے‘ وزیراعلی سندھ پر تنقید کرکے فوادچوہدری اپنا بونا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو گرانے کا آپکا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فواد چوہدری کا ماضی سندھ حکومت کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے، یہ آج عمران خان کے تو کل کسی اور کے گن گائیں گے۔
تازہ ترین