• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کربلا باطل سے ٹکرا جانے کا نام ہے، ڈاکٹر خالد عراقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ واقعہ کربلا حق پر ثابت قدم اور باطل سے ٹکرا جانے میں کسی بھی حد سے گزر جانے کا سبق دیتا ہے۔حضرت امام حسین ؓ اور اہل بیت نے اسلام کے لئے جو عظیم قربانی پیش کی ہے اس کی تاریخ انسانی میں مثال ملنا مشکل ہے۔واقعہ کربلا کی روح یہ ہے کہ ظالم صرف وہ نہیں جو ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو ظلم پر خاموش ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام یوم حسینؓ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی،مولانا کاظم عباس نقوی،مولاناقاضی احمد نورانی ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیداران ،اساتذہ،طلباوطالبات اور دیگر مہمانان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ واقعہ کربلاصرف ایک واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک پیغام ہے اور حق کے لئے لڑنے کا پیغام ہے۔علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے اپنے نانا کے دین کو اوراپنے نانا پر آنے والی شریعت کو حیات نواور تجدید حیات سے نوازا۔پریشانیوں ،مصیبتوں اور الجھنوں میں انسان کیسے اپنے آپ کو لیکر چلے اور کیاکرے کہ ان مصیبتوں کا سامنابھی ہوجائے اور انسان کامیاب شمار کیا جائے،یہ ہمیں حضرت محمد ؐ کی زندگی سے بخوبی ملتاہے اور ان کے گھرانے نے ہمیں نبیؐ کی امنگوں،آرزووںاور پسند کے مطابق ان کے گھرانے ہمیں یہ کرکردکھایا۔

تازہ ترین