• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر سال اول، 30 ستمبر تک داخلے مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی داخلہ پروگرام کے چیئرمین و ڈائیریکٹر جنرل کالجز پروفیسر ڈاکٹر معظم حیدر کی جانب سے کراچی کے کالجز و ہائیر سیکنڈری اسکولز میں داخلوں کے خواہشمند ایسے تمام طلبہ و طالبات جنہوں نے کسی بھی وجوہ کی بناء پر اب تک داخلہ حاصل نہیں کیا انہیں ہدایات جاری کیجاتی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ کالجز جہاں پلیسمنٹ لسٹ میں انکے داخلوں کی سفارش کی گئی ہے سے رابطہ کر کے اپنے داخلے کو مکمل کروا ئیں ، کالجز میں تمام فیکلٹیز کی کلاسز کا با قاعدہ آغاز ہو چکا ہے .۔ انہوں نے تمام کالج پرنسپلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ داخلوں کے لئے آنے والے طلبہ و طالبات کو انکی میرٹ کے لحاظ سے داخلے دیں ، کوئی بھی داخلہ اگر میرٹ کے خلاف دیا گیا تو اسکی ذمہ داری متعلقہ پرنسپل پر عائد ہوگی، 30ستمبر داخلوں کے لئے آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے ان کالجز کے پرنسپلز کو جن میں کلیم سینٹرز قائم کئے گئے ہیں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بھی 30ستمبر تک کلیم سینٹرز کو فعال رکھیں تاکہ تاریخ مقررہ تک داخلوں کا عمل حتمی طور پر مکمل کیا جاسکے۔

تازہ ترین