• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت علاج کمر اور جوڑوں کے مستقل درد سے بچا سکتا ہے، طبی ماہرین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں فزیو تھراپی کا عالمی دن منایا گیا۔ ماہرین نے کہا کہ بروقت علاج کمر اور جوڑوں کے مستقل درد سے بچا سکتا ہے، ورزش سے معمر افراد کے درد میں واضح کمی آتی ہےڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز فزیو تھراپی کےسربراہ ڈاکٹر سعید اخترنے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھٹنے کے جوڑوں میں گھٹیا کی بیماری سے مریض شدید تکلیف کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔ حرکت میں نہ رہنے کے باعث دیگر بیماریاں جلد ہی مریض کو گھیر لیتی ہیں جن سے علاج میں بھی مشکلات ہو سکتی ہیں۔ لہذا گھٹنےکے درد کے علاج پر فوری توجہ ضروری ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی میں کارڈیک ریہیبلیشن کی انچارج ڈاکٹر فرحین حسنین نے بتایا کہ معمر افراد میں جوڑوں اور پٹھوں کا درد ایک عام شکایت ہے جبکہ درد کی دواؤں کے استعمال سے معدے اور گردے پر مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہلکی پھلکی ورزش سے معمر افراد کے درد میں واضح کمی آتی ہے۔ جناح کالج آف ریہیبلیشن سائنسز کی پرنسپل ڈاکٹر غزالہ نور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایرگونو مکس کی آگاہی سے بہت سے جوڑوں کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین