• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت کاروباری چیلنج پروگرام کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ادارے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ بزنس مینجمنٹ سوشل سائنس اور سٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے سہ روزہ کاروباری چیلنج پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب یونیورسٹی میں منعقد کی گئی پروگرام کا عنوان "اسپارکس 1.0 ہمت بڑھاؤ خوف گھٹاؤ" ہے. اس کے تحت طلبانے اپنی قابلیت آزماتے ہوئےمختلف بزنس آئیڈیاز پیش کیے۔ ماہرین نے تقاریر اور تنقیدی مشورے دے کر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ مسلسل تین دن جاری رہنے والے پروگرام میں بائیکیا کے سربراہ رفیق ملک، سکول اوف لیڈرشپ کے مالک خاصخیلی، گرین سٹار مارکیٹنگ کے ڈاکٹر عزیز الرب شامل تھے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کا کہنا ہے کہ اس تقریب کا مقصد بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلباء میں مستقبل کے حوالے سے اندرونی خوف کے خاتمہ کرنا اور خود اعتمادی پیدا کرنا ہے تاکہ طلباء کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ پروگرام کے منتظمین سٹوڈنٹ کونسل کے ممبران شعیب احمد،نمرہ لئیق، سیدہ نمراشاہ، حدیقہ ممتاز اور دیگر تھے۔

تازہ ترین