• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیمنشیا درحقیقت خود کوئی بیماری نہیں، علامت ہے، ماہرین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دماغی صحت کے ماہرین نے کہا کہ ستر سال سے زائد عمر کے 12فیصد لوگ ڈیمینشیا میں میتلا ہوتے ہیں، عالمی سطح پر ہونے والے مطالعے (اسٹڈی)میں ظاہر ہوا ہے کہ بڑی عمر کو پہنچنے والے افراد میں سے دوتہائی میں ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خدشات ہوتے ہیں، دنیا میں ہر تین سیکنڈ بعد ایک آدمی اس مرض سے متاثر ہوتا ہے، ڈیمنشیا درحقیقت خود کوئی بیماری نہیں بلکہ یہ بیماری کی علامت ہے، یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذیلی ادارے ڈاکٹر عبدالقدیر خان انسٹی ٹیوٹ آف بی ہیوریل سائنسز کے زیرِ اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، جس سے معروف نیورولوجسٹ ڈاکٹر بشیر احمد سومرو، ڈاکٹر حیدر نقوی، ڈاکٹر قرات العین، ایگزیکٹو ڈائر یکٹر بریگیڈیر شعیب احمد اور دیگر نے خطاب کیا۔

تازہ ترین