• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابری مسجد کیس کی سماعت آخری مراحل میں داخل، لکھنئو اور اجودھیا میں سیکورٹی سخت

لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کے حوالے سے کیس کی سماعت آخری مراحل میں داخل ہوتے ہی ریاستی حکومت نے وزیراعلیٰ جوگی ادیتیہ ناتھ کے احکامات پر لکھنئو اور اجودھیا میںامن و امان کو کنٹرول کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جب کہ ابتدائی طور پر اجودھیا میں اضافی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز تعینات کر دی ہیں۔بابری مسجد کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی 19نومبر کو ریٹائرمنٹ سے قبل سنایا جائے گا، بھارتی سیکورٹی فورسزاور انٹیلی جنس اداروں نے فیصلہ آنے کے بعدہجوم کے اجودھیا میں داخل ہونے کے لئے 42راستوں کی نشاندہی کی ہےجب کہ اجودھیا کے ساتھ ملنے والے اضلاع میں بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اویناش اواستھی کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری کی صدارت میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں تمام انتظامات نومبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی رہائش کے لئے50اسکولوں میں انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین