• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کا کینسر، تین نجی اداروں کی پنک بٹرفلائی مہم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) چھاتی کے کینسر سےمتعلق آگاہی کے لیے ہاشو گروپ ، شوکت خانم میموریل ہسپتال اور کینسر ریسرچ سینٹرمل کر پنک بٹرفلائی مہم شروع کی ہے، پاکستان میں ہر 9میں سے ایک خاتون چھاتی کے کینسر کا شکار ہورہی ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں اموات ہورہی ہیں ، چھاتی کے کینسر کی ابتدا میں تشخیص ہونے پر اس بیماری سے بچائو ممکن ہے ، پنک بٹرفلائی مہم میں ہاشو گروپ کے ملک بھر کےپی سی ہوٹلز ، میریٹ ہوٹل کے ملازمین ، ہزاروں مہمان اکتوبر کا پورا مہینہ چھاتی کے کینسر سے آگاہی میں شریک ہونگے، ہاشو گروپ مسلسل تیسرے برس اس مہم چلارہا ہے ، مہمانوں کو پمفلٹ ، بروشر فراہم کیے جارہے ہیں ، اور ہاشو گروپ کے ہوٹلوں میں گلابی رنگ کو نمایا ں کیا گیا ہے ، اکتوبر میں پی سی ہوٹل راولپنڈی اور پشاور ، کراچی ، لاہور میں آگاہی مہم کے سیشن منعقد کرے گا۔

تازہ ترین