• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقدار سے عاری اشیاء کو انسانیت نے مسترد کردیا ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق طالبعلم اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ اقدار سے عاری اشیا کو صرف ہم نے ہی نہیں بلکہ انسانیت کی اکثریت نے مسترد کردیا ہے، یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ میڈٰیکل کالج کے معین آڈیٹوریم میں اسلامی جمعیت طلبہ اسٹڈی ایڈ پروجیکٹ کے تحت حیا اور اسلامی معاشرہ کے عنوان سے سیمینار سے بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی،سیمینار سے کالج کی وائس پرنسپل ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ خالد،دانشور نواز فاروقی، ڈاکٹر ذکیہ اورنگزیب اور طالبعلم طہٰ احمد نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ این جی اوز نے مغرب کے ایجنڈے کو آگے بڑھا یا جارہا ہے، پاکستان میں 10سے 20فیصد این جی اوز ایسی ہی ہیں، جو ملک کے مفاد میں عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شمائلہ خالد نے کہا کہ قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت واقعہ لاعلمی میں ہوا، یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے جس کا فوری ردِ عمل کا مظاہرہ کیا، وہ اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ یہ کوئی سوچا سمجھا منصوبہ نہیں تھا، ایک حادثہ تھا، ہم اس کی تلافی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے ذمے داری محسوس کرتے ہوئے اس آرگنائزیشن پر آئندہ کے لیے ڈاؤ میں پروگرام کرنے کی پابندی لگادی ہے۔

تازہ ترین