• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے آسٹریلیا نے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف تین تین میچوں کی سیریز کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا ختم ہونے کے بعد اب پہلی بار ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بھی بنے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس کیری، آسٹن ایگر ، پیٹ کمنز ، گلین میکسویل، بین میکڈرمٹ ، کین رچرڈسن ، بلی اسٹین لیک، مچل اسٹارک ، آسٹن ٹرنر، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔ سری لنکا کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 اکتوبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

اسٹیو اسمتھ



پاکستان کے خلاف سیریز تین نومبر سے شروع ہوگی۔ سیریز کے میچ سڈنی، ایڈنبرا اور پرتھ میں ہوں گے۔

تازہ ترین