• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی کی نئی پالیسی تعلیم دشمن اقدام ہے‘پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آئی این پی)پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ اور معصوم خان میرزئی نے اپنے بیان میں صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں طلباء کو درپیش مسائل فوری طور حل کئے جائیں۔ انہوں نے ایچ ای سی کی نئی پالیسی کو تعلیم دشمن اور کاروباری پالیسی قرار دیا جس سے غریب صوبے کے طلباء پر تعلیم کے دروازے بند ہونے جارہے ہیں۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کیلئے مختص فنڈز میں کمی نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا مزید مشکل کردیا ہے جس سے یونیورسٹیاں بھی بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ کا ہاسٹل فوری کھولا جائے۔ لاء کالج اور دیگر اداروں میں ہاسٹلوں کے فقدان کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے کوئٹہ کا رخ کرنے والے غریب طلباء نہایت مشکلات کا شکار ہیں۔ علاوہ ازیں پشتون ایس ایف کی جانب سے بدھ 9 اکتوبر کوگورنمنٹ سائنس کالج میں نئے طلباء کو ویلکم اور فارغ طلباء کیلئے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کرینگے۔
تازہ ترین