• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی اسٹیبلشمنٹ کا اجلاس ‘ذمہ داریاں اور دیگرامور پر تبادلہ خیال

پشاور ( نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کا اجلاسمنگل کے روز کمیٹی کے چیئرمین و ممبر صوبائی اسمبلی فضل شکورخان کی زیر صدارت اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک،ثمر ہارون بلور،عائشہ بانو،ثوبیہ شاہد کے علاوہ سپیشل سیکرٹری محکمہ اسٹیبلشمنٹ بختیار احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داریاں اور اس کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اس موقع پر کمیٹی چیئرمین نے سیکرٹری محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخواکو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بناکر محکمے کے معاملات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔
تازہ ترین