• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

زحل کے چاند کی تعداد 82؍ ہوگئی ،مشتری دوسرے نمبر پر آگیا

کیپ کیناورل، فلوریڈا (نیوز ڈیسک) نظام شمسی میں زمین کا ایک چاند ہے جبکہ کچھ سیارے ایسے بھی ہیں جن کے چاند کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

زحل کے چاند کی تعداد 82؍ ہوگئی ،مشتری دوسرے نمبر پر آگیا


لیکن اب ماہرین نے بتایا ہے کہ سیارہ زحل کے چاند کی تعداد 82؍ ہوگئی ہے اور اس طرح چاند کی تعداد کے معاملے میں مشتری 79؍ چاند کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کارنیگی انسٹی ٹیوٹ فار سائنس کے ماہر فلکیات اسکاٹ شیپہرڈ کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران جب ہمیں یہ معلوم کہ چاند کی تعداد کے معاملے میں زحل بادشاہ سیارہ ہے اور ہمیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی۔

زحل کے 20؍ نئے دریافت ہونے والے چاند بہت چھوٹے ہیں اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو قطر میں صرف 5؍ کلومیٹر ہیں۔

شیپہرڈ اور ان کی ٹیم نے امریکی ریاست ہوائی میں نصب ٹیلی اسکوپ کی مدد سے زحل کے 20؍ نئے چاند دریافت کیے۔

شیپہرڈ نے کہا کہ ممکن ہے کہ 100؍ مزید چھوٹے چاند آئندہ وقتوں میں دریافت ہوں۔

تازہ ترین