• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نئے سیاروں کی کھوج لگانیوالے 3 سائنسدانوں کیلئے فزکس کا نوبل انعام

کراچی (نیوزڈیسک )فلکیات کے شعبے میں تحقیق کرنے والے تین سائنس دانوں نے رواں سال کا طبیعات (فزکس) کا نوبیل انعام جیت لیا ہے۔

نئے سیاروں کی کھوج لگانیوالے 3 سائنسدانوں کیلئے فزکس کا نوبل انعام


نوبل انعام کے منتظمین نے منگل کو طبیعات کے نوبیل انعام کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق اس سال یہ اعزاز جیمز پیبلز، مائیکل میئر اور ڈیڈیئر کلاز کے نام رہا۔جیمز پیبلز کینیڈین نژاد امریکی سائنس دان ہیں جب کہ مائیکل میئر اور ڈیڈیئر کلاز کا تعلق سوئٹزر لینڈ سے ہے۔منتظمین کے مطابق یہ انعام انہیں فزکس کے شعبۂ فلکیات میں بے مثال تحقیق کرنے پر دیا گیا ہے۔جیمز پیبلز کی دریافتوں سے کائنات کی تخلیق کے بارے میں جاننے میں مدد ملی جب کہ مائیکل میئر اور ڈیڈیئر کلاز نے نامعلوم سیاروں کی تلاش میں مدد دی۔میئر اور کلاز نے پہلی بار نظامِ شمسی سے باہر کسی ایسے سیارے کو دریافت کیا جو کسی سورج کے بجائے ستارے کے گرد گردش کرا ہے۔ ایسے سیاروں کو فلکیات میں ʼایگزو پلینٹ کہا جاتا ہے۔دونوں سائنس دانوں کی اس دریافت کے بعد سے اب تک 4000 سے زائد ایگزو پلینٹ دریافت کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین