• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی کے پروپیگنڈے نے بنگالی ہندو کو بھی فرقہ پرست بنا دیا،کاٹجو

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں سلگتے ہوئے مسائل پر اپنی بے باک رائے کے لئے مشہورسپریم کورٹ کے سابق جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے پروپیگنڈہ کی وجہ سے بنگالی ہندو بھی فرقہ پرست سوچ کے شکار ہوگئے ہیں،اپنی خامیوں کو چھپانے کے لئے نئے نئے ایشو کو ہوا دینا موجودہ حکومت کا مشغلہ بن چکا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ’تقسیم کرو‘ پالیسی سے کسی کوفائدہ ہونے والا نہیں ہے اور اس کا تجربہ سیاسی پارٹیوں کو ہوچکا ہے اس لئے ملکی اتحاد اور فرقہ وارانہ یکجہتی ہی ملک کی ترقی اور امن وامان کی ضمانت دے سکتی ہے۔کاٹجو نے طویل خاموشی کے بعد ملک کے معاشی بحران، این آرسی، فرقہ پرستی جیسے کئی سلگتے مسائل کو لے کرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی خامیوں کو چھپانے کے لئے نئے نئے ایشو کو ہوا دینا موجودہ حکومت کا مشغلہ بن چکا ہے جبکہ عوام دو وقت کی روزی روٹی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، باوجود اس کے انہیں اپنے خاندان کے لئے دو وقت کے کھانے کا انتظام کرنا مشکل ہو رہا ہے لیکن حکومتوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ٹوئٹر پر یکے بعد دیگرے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتابنرجی کی مسلم خوشنودی حاصل کرنے والی پالیسی سے بھی ماحول خراب ہو رہا ہے۔

تازہ ترین