• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خاتون ایتھلیٹ نرملا کی دھوکے بازی کا پردہ چاک

موناکو (جنگ نیوز) کھیلوں کےعالمی مقابلوں میں بھارتی ایتھلیٹس کی بے ایمانیوں کا پردہ آئے دن چاک ہوتا ہے۔ اس بار 2017کی ایشین چیمپئن شپ میں 400 میٹر اور 4x400میٹر ریس میں گولڈمیڈلز جیتنے والی نرملا شیوران پر ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہوا ہے۔ ایتھلیٹکس اینٹگریٹی یونٹ نے ان پر چار سالہ کی پابندی عائد کرتے ہوئے دونوں ٹائٹلز سے محروم کردیا ہے۔ یونٹ کا کہنا ہے کہ نرملا بھارت میں 2018 میں منعقدہ ایونٹ میں ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوئی تھیں۔ نرملا نے الزامات قبول کرتے ہوئے کیس کی سماعت نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

تازہ ترین