• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رافیل طیاروں کے سودے میں کرپشن پر جواب نہیں ملا، کانگریس

کراچی( نیوز ڈیسک)فرانس سے منگل کے روز ہندوستان کو پہلا رافیل جنگی طیارہ مل جانے کے باوجود کانگریس کا کہنا ہے کہ ان طیاروں کی صلاحیت کےحوالے سے کوئی شبہ نہیں ہے لیکن اس سے متعلق بدعنوانی اور دیگر سوالوں کے جواب ابھی تک ملک کو نہیں ملے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ طیاروں کی تعداد 136 سے 36 کرنے اور اس سودے میں بدعنوانی سے جڑے سوالات پر توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کانگریس کے سینئر رہنما ملکار جن کھڑگے نے کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ نے پیرس میں طیارے پر پوجا کرکے تماشا لگایا۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ رافیل ضروری ہے اور اس میں کسی طرح کا شبہ نہیں ہے اور نہ ہی طیاروں کے معیار اور ان کی خصوصیات کے تعلق سے کسی طرح کے سوال کیے جا رہے ہیں بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ ان طیاروں کی خریداری میں تاخیر کے لیے ذمہ دار کون ہے۔ اس سودے میں بدعنوانی اور ضابطوں کی خلاف ورزی کس نے کی۔ ان سب سوالوں کے جواب ابھی ت نہیں ملے ہیں۔

تازہ ترین