• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیتھیم آئن بیٹری بنانیوالے 3 سائنسدانوں کیلئے کیمیا کا نوبل انعام

کراچی (نیوز ڈیسک) لیتھیم آئن بیٹریز کی ایجادات پر سویڈش اکیڈمی آف نوبل پرائز نے کیمسٹری (کیمیا) کا انعام مشترکہ طور پر امریکا، برطانیہ اور جاپان کے سائنسدانوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ تینوں سائسندانوں کو یہ بیٹری ایجاد کرنے، انہیں طاقتور بنانے، انہیں کاروباری استعمال کے قابل بنانے اور انہیں دنیا میں عام کرنے کی خدمات سر انجام دینے پر انعام دیا جا رہا ہے۔

لیتھیم آئن بیٹری بنانیوالے 3 سائنسدانوں کیلئے کیمیا کا نوبل انعام


کیمسٹری نوبل انعام کا نصف حصہ امریکی سائنسدان 97؍ برس کے جان گڈنف کو دیا جائے گا جبکہ انعام کا دوسرا نصف حصہ جاپانی و برطانوی سائنسدانوں، اکیرا یوشینو اور ایم اسٹینلی وٹنگھم، میں مساوی تقسیم کیا جائے گا۔ تینوں سائنسدانوں کو مجموعی طور پر تقریباً 14؍ کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جائے گی۔ نوبل انعام حاصل کرنے والے گڈنف نے عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے طویل عمر میں انعام حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ جان گڈنف کیمسٹری کا انعام حاصل کرنے والے اب تک کے سب سے عمر رسیدہ سائنسدان ہیں۔ نوبل پرائز کمیٹی نے اب تک تین نوبل انعامات کا اعلان کیا ہے، پہلے نوبل انعام کا اعلان 7؍ اکتوبر کو کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ لیتھیم آئن بیٹریز دراصل موبائل فونز، لیپ ٹاپ، الیکٹرک گاڑیوں، کمپیوٹرز اور دیگر ایسے کمپیوٹر آلات میں استعمال کی جاتی ہیں، یہ بیٹریاں متعدد بار ریچارج کیے جانے کے علاوہ برسوں تک چلتی ہیں۔

تازہ ترین