• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی تجارتی کشیدگی کے باعث غربت کی شرح بڑھ سکتی ہے، ورلڈبینک

واشنگٹن (اے پی پی) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ دنیا میں جاری تجارتی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاری میں رکاوٹ کا سامنا ہے اور سرمائے کے بغیر اقتصادی سرگرمیوں سے غربت کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک کے چیف ماہر اقتصادیات پائن لوپی کوجیانو گولڈ برگ نےگزشتہ روزایک انٹرویو میں کیا۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں جاری تجارتی کشیدگی سے عالمی اقتصادی شرح نمو متاثر ہورہی ہے، ترقی کے بغیر لوگ لامحالہ جدوجہد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ چین تجارتی جنگ تمام عالمی جھگڑوں کامرکز ہے کیونکہ اس سے سینکڑوں ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہورہی ہے، امریکہ کی یورپی یونین سے بھی مزاحمت کی صورتحال، کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تجارت بارے قوانین بھی تبدیل کررہا ہے اس کے علاوہ برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاءبھی تجارتی کشیدگی کا ایک عنصر ہے۔

تازہ ترین