• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے مشینری خریدنے کا فیصلہ

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان حکومت نے موسم سرما میں متوقع برف باری کے پیش نظر سٹرکوں کو کھلا رکھنے کیلئے جدید مشینری خریدنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ پی ڈی ایم اے نے مشینری کی خریداری کیلئے ٹینڈر طلب کرلئے، مشینری کی خریداری کیلئے چالیس کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، محکمہ پی ڈی ایم اے کے حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں موسم سرما کے دوران اوسط25انچ تک برف باری ہوتی ہے، جبکہ درجہ حرارت بھی منفی بارہ سے پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے کان مہترزئی ،لک پاس اور بولان میں برف باری سے کئی کئی روز تک سڑکیں صاف نہ ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے بلوچستان حکومت کی ہدایت پر محکمہ پی ڈی ایم اے چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے موسم سرما میں متوقع برف باری کے دوران سٹرکوں کو صاف کرنے کیلئے جدید مشینری کی خریداری کیلئے ٹینڈر طلب کرلئے ہیں، توقع ہے کہ خریدی گئی مشینری نومبر تک محکمے کو مل جائے گی۔
تازہ ترین