• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغر اچکزئی کی جانب سے سائنس کالج کیلئے ٹیوب ویل اور فرنیچر کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نےبدھ کوسائنس کالج کا دورہ کیا،کالج کے پرنسپل رفیع اللہ کاکڑاور اساتذہ سے ان کے مسائل معلوم کئے اس موقع پر اصغر خان اچکزئی نے سائنس کالج میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئےٹیوب ویل اور کانفرنس ہال کیلئے فرنیچر کی فراہمی کا اعلان کیا ۔ جس پر کالج کے پرنسل ، اساتذہ اور طلباء نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر اے این پی و پشتون ایف ایس کے رہنماء صاحب جان کاکڑ، اربا ب غلام ایڈووکیٹ، عالمگیر خان مندوخیل، معصوم خان میرزئی، مزمل خان احساس، جمال الدین رشتیا، نذرعلی پیرعلی زئی اور دیگر بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین