• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد:150کلو چرس کا جرم ثابت دو پولیس اہلکاروں کو عمر قید اور جرمانہ

جیکب آباد(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منور لودھی کی ماڈل کورٹ نے 150کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر بلوچستان پولیس کے دو اہلکاروں عبدالستار ولد عیسی خان اور امداد ولد داروخان پٹھان کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ جرمانے کی سزا سناد ی۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک ایک سال مزید قید کاٹنا ہوگی۔یاد رہے کہ جیکب آباد کی آباد تھانے کی پولیس نے 17جولائی 2017کو آباد شہر سے بلوچستان پولیس کی موبائل سے چرس برآمد کرکے دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
تازہ ترین