• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ: سپر اوور میں بلوچستان نے کے پی کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے پہلے دن خرم شہزاد کے شاندار سپر اوور نے بلوچستان کو خیبرپختونخوا کے خلاف کامیابی دلادی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور پر ہوا۔ بلوچستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ گلریز صدف نے 58 گیندوں پر 75 اور اکبر رحمٰن نے 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست70 رنزبنائے۔ جواب میں اختتامی اوورز میں مہران ابراہیم نے39 قیمتی رنز کی بدولت خیبرپختونخوا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناکرمیچ ٹائی کردیا۔ بلوچستان کے تاج ولی اور ابتسام شیخ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سپر اوور میںمیڈیم پیسر خرم شہزادکی بولنگ کے سامنے کے پی کے بیٹسمین6 گیندوں پر صرف 6 رنز ہی بناسکے۔ جواب میں بلوچستان نے اوور کی پانچویں گیند پربغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ دوسرے میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔سنٹرل پنجاب نے 3 وکٹ پر 166 رنز بنائے، سندھ نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ اوپنرز جاہد علی 49 گیندوں پر 70 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ عماد عالم نے 38 گیندوں پر 69 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

تازہ ترین