• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا سے سیریز، حسن، شاہین، عباس کی فٹنس باعث تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق پیر کو فیصل آباد پہنچ کر کپتان سرفراز احمد اور ساتھی سلیکٹرز سے آسٹریلیا کے دورے کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ سلیکٹرز کم از کم چار رائونڈ میں مختلف کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر پاکستانی ٹیم کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے سرفراز احمد کو ٹی 20 کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم ٹیسٹ سیریز میں ان کی کپتانی کارکردگی سے مشروط ہوگی۔ ٹیسٹ سیریز کےلئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس کے مکمل فٹ ہونے کی توقع ہے۔ حسن علی فٹ ہورہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کی ٹی 20 سیریز میں حصہ لیں گے۔ ٹی 20 کپ میں بھی محمد عباس کی شرکت فٹنس سے مشروط قرار دی گئی ہے ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور محمد عباس آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اہم ہیں امید ہے کہ دونوں اس وقت تک مکمل فٹ ہوں گے پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز 21 نومبر سے شروع ہو گی سیریز کے پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین