• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رینکنگ اسنوکر: بابر مسیح نے سیکنڈ سیڈ ذوالفقار کو ہرادیا

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) بابر مسیح نے جوبلی انشورنس رینکنگ اسنوکر میں نمبر دو سیڈ ذوالفقار عبدالقادر کو شکست دیدی۔

رینکنگ اسنوکر: بابر مسیح نے سیکنڈ سیڈ ذوالفقار کو ہرادیا 

کراچی جیم خانہ میں اتوار کو محمد سجاد نے محمد احسن جاوید4-3،محمد بلال نے سہیل شہزاد کو 4-3جبکہ حارث طاہر نے محمد اعجاز کو اسی اسکور سے زیر کیا۔ بابر مسیح نے عبدالقادر کو 4-2 سے کامیابی حاصل کی جس میں 113 کا بریک بھی شامل تھا۔ محمد آصف نے 100 کے سنچری بریک کے ساتھ علی حیدر کو 4-3 سے ہرایا۔ دیگر مقابلوں میں سلطان محمد نے ابو صائم، مبشر رضا نے راشد عزیز، احسن رمضان نے محمد حمزہ الیاس، اسجد اقبال نے محمد شہباز ، محمد نسیم اختر نے محمد ماجد علی اور عبدالستار نے آغا بلاول کو ہرایا۔

تازہ ترین