• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی ٹی ٹوئنٹی:بابر کی سنچری رائیگاں،سندھ نے فتح سمیٹ لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بابراعظم کی شاندار سنچری رائیگاں گئی، سندھ نے دلچسپ مقابلے میں سنٹرل پنجاب کو تین وکٹ سے ہرایا، میچ کا فیصلہ ایک گیند قبل ہوا۔ اتوار کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں دن کے دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے تین وکٹ پر 188رنز اسکور کیے، بابر اعظم 102 اور رضوان حسین 31رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ احمد شہزاد آٹھ، کامران اکمل چار جبکہ عمر اکمل 34رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی:بابر کی سنچری رائیگاں،سندھ نے فتح سمیٹ لی


محمد حسنین نے دو وکٹ لیے۔ جواب میں خرم منظور 50، کپتان اسد شفیق 45،سرفراز احمد 30 اور انورعلی کے ناقابل شکست 22 رنز کی بدولت سندھ نے ہدف ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔کاشف بھٹی نے دو گیندوں پر سات رنز بنائے۔ قبل ازیںٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کے پی کے نے بلوچستان کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ اتوار ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں بلوچستان نے 9وکٹ پر140رنز بنائے۔ کے پی کے نے17.1اوورز میں ہدف پورا کرلیا۔ محمد رضوان نے26گیندوں پر30ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ فخر زمان نے36گیندوں پر45رنز ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے بنائے۔ عادل امین نے21گیندوں پر46رنز کی اننگز کھیلی۔انہوں نے دو چھکے اورچھ چوکے مارے۔ قبل ازیں امام الحق اور اویس ضیاء پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے بلوچستان کو65 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ امام الحق نے 50 گیندوں پر 70 جبکہ اویس ضیا نے27 گیندوں پر 31رنز بنائے۔ اسپنر محمد محسن نے 17رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین