پونے(جنگ نیوز) بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو ایک اننگز اور 137 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
پروٹیز ٹیم دوسری اننگز میں 189رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ یہ بھارت کی اپنے ہوم گراؤنڈ پر ریکارڈ مسلسل 11ویں ٹیسٹ سیریز میں فتح ہے۔