• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوکا ورلڈکپ رنگا رنگ تقریب میں شروع،ٹیموں کا مارچ پاسٹ

 کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) سوکا ورلڈ کپ فٹ بال کا آغاز یونان کے شہر کریٹ میں ہوچکا ہے، سکس اے سائیڈ ایونٹ کی افتتاحی رنگارنگ تقریب اتوار کو ہوئی جس ورلڈ گروپ کے صدر اور انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے نائب صدر شاہ زیب ٹرنک والا نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ تمام ٹیموں نے مارچ پارسٹ میں حصہ لیا۔ پاکستانی ٹیم مہم کا آغاز پیر کو سلووینیا کے خلاف میچ سے کرے گا جو شامل چار بجے کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں 40ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ وارم اپ میچ میں پاکستان نے کولمبیا کو 2-1 سے مات دے دی۔ اسٹرائیکر محمد وحید کو عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ وار اپ میچ یہ کامیابی یقیناً قومی ٹیم کے مورال کو بلند کرنے کا باعث بنے گی۔ برطانوی سے تعلق رکھنے والے کیون ریوز ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔ سلووانیا کے خلاف میچ سے قبل کریم کیرائے کو ٹیم کا کپتان مقررکیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حبیب الرحمن، محمد وحید، عفان صدیقی، دانیال مرزا اور میران سیفی، محمد علی، شعبان، عرفان خان، علی حیدر، شہاب رضا، یوسف بٹ اور حسن بشیر پر مشتمل ہے۔
تازہ ترین