• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میں پی ایچ ڈی، انسائیکلوپیڈیا، ہرمسئلے کا حل بتا سکتا ہوں، میانداد

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماضی کے عظیم کھلاڑی جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ سرفراز کے علاوہ اگرکوئی اچھا آپشن کپتانی کے لئے ہے تو اسے ضرور موقع دیں۔ نائب کپتان ہی قیادت کیلئے دوسرا آپشن ہوتا ہے۔ دوستی یاری میں مصباح الحق کو تین تین عہدے تھما دیے گئے ہیں۔ لوٹ مچی ہوئی ہے جو اتنی بھاری تنخواہ مصباح کو دے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کسی کے باپ کا نہیں ہے۔ایک بندے کو لاکھوں روپے دے رہے ہیں اس میں زیادہ لوگوں کو روزگار دیں۔ منگل کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کی کرکٹ ٹیمیں بند ہونے سے لڑکے خودکشی کا سوچ رہے ہیں۔ ایک کمانے والا ہو اور کھانے والے زیادہ تو زندگی مشکل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں نےکرکٹ کی پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔میں ہی کرکٹ کا انسائیکلوپیڈیا ہوں۔ مجھ سب رابطہ کریں ہر مسئلے کا حل بتاؤ گا ۔ یہ سب ایک گول دائرے میں چل رہے ہیں۔ شاید میں انگلینڈ میں رہتا ہوں جہاں سب کچھ مفت ہے۔ جاوید میاں داد نے کہا کہ کوچز پر کرکٹ چل رہی ہوتی تو کوچ ہی کھیل رہے ہوتے۔ کھلاڑیوں کو ایک اچھا گائیڈ چاہیے جو انھیں صحیح سمت چلا سکے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی بنیاد کمزور ہیں تو کیسے وہ آگے بڑھیں گے۔ پاکستان ٹیم کی جڑوں میں بھرا کینسر اس وقت صاف ہوگا جب سب متحد ہونگے۔

تازہ ترین