• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز: حسنین، راحت، نسیم کی شمولیت متوقع

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان 20 اکتوبر کو ہوگا۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق ساتھی سلیکٹرز سے مشاورت کیلئے بدھ کو فیصل آباد پہنچ رہے ہیں۔ یہ ان کی سلیکٹر محمد وسیم، کبیر خان، اعظم خان، عبدالرحمن، اعجاز احمد جونیئر اور ارشد خان سے پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی۔ سلیکٹرز کو فاسٹ بولروں محمد عباس، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس رپورٹ کا انتظار ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں فاسٹ بولروں محمد حسنین، راحت علی اور نسیم شاہ کی شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بولنگ کوچ وقار یونس پہلے ہی فیصل آباد پہنچ گئے ہیں۔ مصباح الحق کم از کم تین سے چار دن اقبال اسٹیڈیم میں قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچ دیکھیں گے ۔ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اور دو ٹیسٹ میں شرکت کے لئے 26 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔ اسکواڈکے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے بیٹسمین اظہر علی، محمد رضوان ، شان مسعود، اسد شفیق بھی آسٹریلیا جائیں گے۔ تاکہ وہاں انہیںپریکٹس کا موقع مل سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کو بھی دیکھنا چاہتے ہیں دونوں ابھی پاکستان نہیں پہنچے ہیں۔

تازہ ترین