• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19کرکٹ: مبصر خان اور محمد کی سنچریاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 19تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناردرن کے مبصر خان کی سنچری اسکور کی۔ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے ناردرن کے 272رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بنالیے ہیں۔ سندھ کے محمد مکی نے 5اور آرش علی خان نے 4 وکٹ لیے۔ سیالکوٹ میں سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کے سات وکٹ پر 350رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے35 رنز بنالیے ہیں۔ بلوچستان کیلئے محمد نے104کی اننگز اور ابراہیم نے 53رنز کی اننگز کھیلی۔ راولپنڈی میں خیبرپختونخوا نے 270رنز بنائے۔ ثاقب جمیل اور طلحہ روشان نے 65،65 رنز بنائے۔ محمد زاہد نے5 شکار کیے۔ جواب میں سدرن پنجاب نے دن کے اختتام پر2وکٹ پر 47رنز بنالیے ہیں۔

تازہ ترین