• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوکا ورلڈ کپ: پاکستان کو دوسری شکست، مزید پیشقدمی ناممکن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلسل دوسری شکست کے باعث سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی اگلے رائونڈ میں رسائی کے امکانات معدوم ہوگئے۔ رومانیہ نے پاکستان کو 0-5کی بڑی شکست دیکر گروپ ایچ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم تیسرا میچ بدھ کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔ یونان کے شہر کریٹ میں منگل کو پاکستان نے اون گول سے رومانیہ کو دوسرے ہی منٹ میں برتری ملی۔ دیگر گول پوپا لون، ولاد کلاڈیا،سیلارو الیگزنڈرا اور پیناسکو ایڈارڈنے اسکور کیے۔ گروپ ایف میں بھارت اور پیرو 2-2اور گروپ سی میں پولینڈ اور ویلز 1-1گول سے برابر ہوگئے۔ گروپ جی میں چین نے عراق کو 3-0اور گروپ بی میں برازیل نے ترکی کو 1-0سے شکست دی۔

تازہ ترین