• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث، عماد اور وہاب کے رویے سے ہیڈ کوچ ناخوشں؟

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کے ہاتھوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد ڈریسنگ روم کی کہانیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ غلط قرار دے رہا ہے لیکن میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سینئر کھلاڑیوں حارث سہیل، عماد وسیم اور وہاب ریاض کے رویے سے خوش نہیں ہیں۔ اس متعلق جنگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ون ڈے سیریز کے دوران پول سیشن اور جم سیشن پر ہیڈ کوچ اور کھلاڑیوں میں اختلاف رائے پایا جاتا تھا۔ غیر ملکی ویب سائٹ کا دعوی ہے کہ مصباح پہلی سیریز کی شکست کا ملبہ کھلاڑیوں پر گرارہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ کچھ کھلاڑی فٹنس سے جی چرارہے ہیں اور ان کے پروفیشنل معاملات پر ڈسپلن کے ایشوز ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق فٹنس کے معاملے میں اعلی معیار قائم کرنا چاہتے ہیں۔ سینئر کھلاڑی ٹریننگ سے بھاگتے ہیں اور ٹریننگ کے معاملات کو آسان بناتے کی کوشش کرتے ہیں اور ٹریننگ سے بھاگتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح کا خیال ہے کہ مکی آرتھر نےچیمپئنز ٹرافی کے بعد وہاب ریاض کو ڈراپ کرکے درست فیصلہ کیا تھا۔ وہ کئی بار ٹریننگ اور نیٹ سیشن کرنے سے گریز کرتے رہے۔ حارث سہیل بھی اپنے فٹنس مسائل کی وجہ سے تکلیف میں رہتے ہیں اور ٹریننگ سے گریز کرتے ہیں۔ مصباح کو یہ بھی شکایت ہے کہ کرکٹر ٹیم ڈسپلن قائم کرنے سے گریزاں رہتے ہیں اور ان کی عادتیں پختہ ہوچکی ہیں۔ ڈریسنگ وم میں جو پلان ڈسکس ہوتے ہیں کھلاڑی ان پر عمل نہیں کرتے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کے حوالے سے ویب سائٹ کی خبر مفروضوں پر مبنی ہے اس میں بظاہر کوئی صداقت نہیں ہے۔

تازہ ترین