• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار پاکستانی خواتین اے سی سی کوچنگ کورس میں شریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چار پاکستانی خواتیناے سی سی لیول ون خواتین کوچنگ کورس میں شرکت کررہی ہیں۔ ان میں لاہور کی فریحہ محمود ،تسلیم بانو ( گلگت)، عاتکہ صابر خان (ایبٹ آباد) اور شہلا بی بی ( راولپنڈی) شامل ہیں۔ کورس 17 سے 19 اکتوبر تک قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔25 سالہ فریحہ محمود گذشتہ سال مارچ میں سری لنکا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے لگائے گئے تربیتی کیمپ کا بھی حصہ ہیں۔ انہیں کورس کیلئے کیمپ سے 3 روز کی چھٹی دی گئی ہے۔ کورس کی دیگر شرکا میںاواتف الکلاف، خدیجہ خلیل (کویت)، ویشالی جیسرانی، میرا بھنوشالی (اومان)، دیشن وانگمو (بھوٹان)، ایلناز پروین (ایران)، امیلیا ایلیانی (ملائشیا)، مریم زونا (مالدیپ)، نوال طاہر محمود (بحرین)، شمیلا چتوریکا (یو اے ای)، شانزے شہزاد (ہانگ کانگ)، شازیہ رحمٰن (افغانستان) شامل ہیں۔
تازہ ترین