• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینکنگ اسنوکر: سجاد، بلال اور سہیل سیمی فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد سجاد، محمد بلال اور سہیل شہزاد نے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد کامیابی حاصل کرکے جوبلی انشورنس رینکنگ اسنوکر کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ کراچی جیم خانہ میںمنگل کو لیگ کے آخری میچ میں محمد نسیم اختر نے اسجد اقبال کو 4-3 سے زیر کیا۔ بعدازاں کوارٹر فائنلز میں محمد سجاد نے عبدالستار کو 5-4 سے، محمد بلال نے محمد اعجاز کو 5-4 سے، سہیل شہزاد نے بابر مسیح کو 5-4 سے اور محمد آصف نے اسجد اقبال کے خلاف باسانی 5-2 سے فتح اپنے نام کی۔
تازہ ترین