• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے یورپی درآمدی اشیاء پر ریکارڈ 7.5ارب ڈالر کا اضافی ٹیرف عائد کردیا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا میں یورپی مصنوعات اب مزید مہنگی ہوجائیں گی کیونکہ امریکی حکومت کی جانب سے یورپ سے درآمد شدہ اشیاء پر ریکارڈ ٹیرف( درآمدی ٹیکس) عائد کردیا گیا ہے۔امریکا کی جانب سے یورپی ممالک کی مصنوعات پر ریکارڈ 7.5 ارب ڈالر کا اضافی ٹیرف عائد کردیا گیا ہے۔نئے ٹیرف کا اطلاق 18 اکتوبر سے ہوگا جس کے تحت یورپی یونین کی منتخب مصنوعات پر 10 سے 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔تجارتی امور کی عالمی تجارتی تنظیم نےگذشتہ ماہ امریکا کوٹیرف عائد کرنےکی منظوری دیتےہوئے کہا تھا کہ امریکا یورپی یونین کی جانب سے غیر قانونی ترجیحی سلوک پر ٹیرف عائدکرسکتا ہے۔

تازہ ترین