• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباءعدم تحفظ کا شکار ‘کلاسز کو جاری رکھنا ممکن نہیں‘بی ایس او

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہراسگی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو تاحال عہدے سے نہ ہٹانا جانبدارانہ اور مجرمانہ عمل ہے اگر وی سی کو نہ ہٹایا گیا تو طلباء و طالبات کلاسز کے بائیکاٹ پر مجبور ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ بعض قوتوں کے ایماء پر بلوچستان کی روایات کو پامال کیا جارہا ہے مختلف سرکاری تقریبات میں بزور طاقت طالبات کو شرکت کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جبکہ مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز بھی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بلوچ طالبات کو پروگرامز میں شرکت کرنے کے لئے کالجز کو استعمال کررہے ہیں،شروع میں یہی طرز عمل جامعہ بلوچستان میں روا رکھا گیا جسکے خلاف بی ایس او کا موقف ریکارڈ کا حصہ ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان میں طلباء و طالبات عدم تحفظ کا شکار ہیں، سیکیورٹی کا استعمال صرف انتظامیہ کے ذاتی مقاصد اور غیر اخلاقی عوامل کو چھپانے کے لئے کیا جاتا رہا ہے، وائس چانسلر کی موجودگی میں کلاسز کو جاری رکھنا ناممکن ہوچکا ہے ،اگر وی سی کو نہیں ہٹایا گیا تو پیر سے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام کلاسز کے بائیکاٹ پر مجبور ہونگے ۔
تازہ ترین