• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوگینڈا، 44 بچوں کو جنم دینے والی خاتون پر مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی

کمپالا (نیوز ڈیسک)یوگینڈا میں 44 بچوں کو جنم دینے والی خاتون پر مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مریم نباتانزی کی عمر اس وقت 40 سال ہے۔ ان کی شادی 28 برس قبل 12 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔

شادی کے بعد وہ 15 بار بچوں کو جنم دینے کے عمل سے گزری ہیں۔ اس دوران ان کے 6 بار جڑواں بچے، 4 بار تین بچے اور 5 بار چار بچے پیدا ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے مریم پر مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈاکٹرز کا یہ اقدام ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا جب یہ خبریں سامنے آئیں کی مریم مزید ایک اور بچہ پیدا کرنے کی خواہش مند ہیں کیونکہ ان کے والد کے 45 بچے تھے۔

تازہ ترین